فلائی دبئی کی بیروت کیلئے پروازیں 3 اکتوبر تک معطل رہیں گی

   

دبئی: متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ‘فلائی دبئی’ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی بیروت کے لیے پروازیں 3 اکتوبر تک معطل رہیں گی۔ ‘فلائی دبئی’ نے یہ فیصلہ بیروت پر اسرائیل کی طرف سے پپچھلے کئی دنوں سے جاری بمباری سے پیدا شدہ صورتحال میں کیا ہے۔ تاہم فضائی کمپنی نے اس بمباری اور اسرائیل کا نام لینے کے بجائے کہا ہے کہ اس کا یہ فیصلہ جاری پیش رفت کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ‘ہم لبنان میں پائی جانے والی صورتحال کو متواتر اور قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔ جیسے ہی محسوس ہوا کہ صورتحال بدل رہی ہے تو ہم اپنی پروازوں کے شیڈول میں اس کے مطابق تبدیلی کر لیں گے۔ ‘