فلائی دبئی کی مزید 10 شہروں کیلئے پروازیں

   

Ferty9 Clinic

دبئی۔ فلائی دبئی نے 7جولائی سے 24 شہروں کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فلائی دبئی میں کمرشل آپریشنز کے ایگزیکٹیو چیئرمین حمد عبید اللہ نے فلائی دبئی ڈاٹ کام پر بیان میں کہا کہ 24 جون سے پروازوں کے لیے بکنگ شروع کی گئی ہے۔ پروازوں کا سلسلہ 7 جولائی سے شروع ہوگا۔بیان کے مطابق 24 شہروں کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی تاہم نئی پروازوں کا اضافہ بھی جاری رہے گا۔اس سے قبل فلائی دبئی نے اعلان کیا تھا کہ عدیس ابابا، سکندریہ، الماتے، عمان، باکو، بیروت، بلغراد، بخارسٹ، ڈوبریوفنک، اصفہان، جوبہ، کالب، خرطوم اور تہران وغیرہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔فلائی دبئی نے موسم گرما کے دوران مزید پروازوںکا اشارہ دیا ہے۔