فلاحی اسکیمات ، ظہیرآباد میں اردومیں فارمس دستیابی کا مطالبہ

   

کوہیر/28 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر کے سجاتا نائیک اور کوہیر تحصیلدار شریمتی شانتا کماری نے عوامی درخواستیں وصول کی اور خانہ پوری کیلئے مدد کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر لوک باڈیز ضلع سنگاریڈی نے اچانک موضع کتور ( ڈی ) کا دورہ کرتے ہوئے کاونٹرس کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام 6 اسکیمات کیلئے ایک ہی فارم کی ضرورت ہے ۔ جس کو خانہ پوری کرتے ہوئے داخل کریں۔ اس موقع پر نمائندہ سیاست نے ایڈیشنل کلکٹر سے دریافت کرتے ہوئے کہا بعض مقامات پر اردو زبان میں فارم دئے جارہے ہیں ۔ یہاں ظہیرآباد میں بھی اردو فارم دئے جائیں تو بہتر ہوتا ۔ جس پر ایڈیشنل کلکٹر نے کہا ابھی فی الوقت تلگو زبان میں جاری کئے گئے ہیں ۔ بعد میں جو احکامات دئے جائیں گے اس کو پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اور بھی مختلف مقامات سے اردو فارم کی خواہش کی جارہی ہے ۔ اس کی رپورٹس حکومت کو روانہ کی جائے گی ۔ اس موقع پر کے سجاتا نائیک ایم پی ڈی او نے بتایا کہ 4 مواضعات میں 504 درخواستیں وصول ہوئی ہے ۔ مرحلہ وار تمام مواضعات میں درخواستیں وصول کی جائے گی ۔ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔