کڑپہ میں گھر گھر حکومت پروگرام ، ڈپٹی چیف منسٹر آندھراپردیش امجد باشاہ کا بیان
کڑپہ /24 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر آف آندھراپردیش امجد پاشاہ نے آج گھر گھر حکومت پروگرام کے تحت کڑپہ کے 12 ویں ڈیویژن کا پیدل دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے کڑپہ انچارج احمد پاشاہ مقامی کارپوریشٹر شیوا کوٹی ریڈی ، پارٹی قائدین محمد باشاہ شفیع اللہ ، ماسیما بابو ، بلدی کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر رمنا ریڈی اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے ۔ اس موقع پر امجد پاشاہ نے 12 ویں ڈیویںن کے گھر گھر جاکر عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور عوام کی نمائندگیوں کی سماعت کرتے ہوئے ان کی یکسوئی کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے یہ پروگرام اس لئے رکھا ہے کہ عوامی نمائندہ عوام کے درمیان جاکر ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کرکے ان کی یکسوئی کریں ۔ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے متعلق عوام میں شعور پیدا کریں ۔ انہوں نے عوام سے جگن موہن ریڈی حکومت کی بھرپور تائید جاری رکھنے کی اپیل کی ۔ انوہں نے کہا کہ تاحال عوام کو دئے گئے تیقنات میں سے 99 فیصد تیقنات کو پورا کیا جاچکا ہے ۔ آج ریاست میں ہر ایک خاندان سرکاری اسکیمات سے مستفید ہو رہا ہے ۔