فلاحی اسکیمات عوام کی دہلیز تک پہنچایا جائے

   

ظہیرآباد میں کانگریس آفس پر قائدین سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر چندر شیکھر کا خطاب
ظہیرآباد۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر انچارج کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے کیمپ آفیس میں کانگریس قائدین سے ملاقات کی اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے تمام منڈلس کوہیر نیالکل جھرہ سنگم مگڑم پلی ظہیرآباد کے تمام مواضعات اور ظہیرآباد ٹاون کی عوامی بنیادی مسائل سرکاری ترقیاتی فلاحی ثمرات اسکیمات سے استفادہ کے لئے کانگریس پارٹی کیمپ آفیس احاطہ ظہیرآباد میں رجوع ہوسکتے ہیں۔ ظہیرآباد ٹاون بلدی عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات انجام دیا جائے گا۔ عوامی آبادی علاقوں میں سڑکوں ڈرینیج، پینے کے پانی طبی سہولیات برقی سربراہی ہر مسائل کی یکسوئی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ریاستی حکومت کے ہر فلاحی اسکیمات عوام کی دہلیز تک پہنچائیں عوام کو حکومت کی فلاحی اسکیمات سے فائد پہنچانا ان کا اولین فریضہ ہے اس مواقع پر صدر ٹاون کانگریس کے نرسملو محمد نعیم الدین سینئر کانگریس قائد محمد معیز سری نیواس ریڈی صدر نیالکل مسعود سابق ایم پی ٹی سی راملو کانگریس پارٹی ویگر سرکردہ کانگریس قائدین موجود تھے۔