دوباک میں امدادی چیکس کی تقسیم ، ایم پی کے پربھاکرریڈی کا خطاب
دوباک :۔میدک ایم پی کوتاپربھاکر ریڈی نے آج دوباک کے ایم پی ڈی او آفس میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت 32 افراد میں 15 لاکھ روپئے کے چیکس تقسیم کئے ۔ اسی طرح مارکیٹ یارڈ میں انتقال ہونے والے کسان کے ورثاء کودو لاکھ روپئے کا امدادی چیک تقسیم کیا ۔ اس موقع پر ایم پی کوتاپربھاکرریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعہ ہزاروں لاکھوں مریضوں کو فائدہ حاصل ہورہا ہے ۔ غریب افراد اس اسکیم کے تحت استفادہ کررہے ہیں ۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کے ہر فلاحی اسکیمات بھی غریبوں کیلئے کافی کارآمدہیں۔ مختلف اسکیمات کاتذکرہ کیا بعداس کے پٹنا پرگتی پروگرام کے تحت میونسپلیٹی کے مختلف وارڈوں میں شجرکاری پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے پودے لگائے ۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے چیف منسٹر چندرشیکھرراو ہریتاہرم تلنگانہ کے مقصد کے تحت ہر شہر میں نرسریوں کا قام اور پودوں کی افزائش کیلئے جو منصوبہ بنایا ہے قابل ستائش ہے ۔ اس طرح کا اقدام سابق میں کوئی حکومتیں نہیں کئے ۔ ہریتا ہرم تلنگانہ کے اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے ہر شخص اپنی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے آگے آنے اور لگائے ہوئے پودوں کی نگہداشت کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس پروگرام میں ٹی آر ایس پارٹی کے تمام لیڈروں نے شرکت کیا ۔