فلاحی اسکیمات مستحقین تک پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات

   

سرکاری ہاسپٹلس میںشب بسری سے طلبہ کے مسائل سے واقفیت‘کلکٹرکابیان
کیرامیری 6مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر کمرم بھیم آصف آباد وینکٹیش دھوترے نے آج ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ ترقیاتی فلاحی اسکیمات کومستحق افراد تک پہنچانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہاسٹلس میں رات کے قیام سے طلبہ کے مسائل سے واقفیت اور اطمینان حاصل ہواہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں پینے کے پانی کے مسائل سے بچاؤکے لئے ماہ جنوری میں ہی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ برقی مسائل سے نمٹنے کے لیے ٹرانسفارمرز کو تبدیل اور بجلی کی لائنوں کو قبل از وقت درست کیا گیا تاکہ گرمیوں میں بجلی کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔واضح رہے کہ ضلع کلکٹر وینکٹیش دھوتریکوضلع کلکٹرکمرم بھیم آصف آباد کی حیثیت سے خدمات انجام دئے آج ایک سال کاعرصہ بیت چکا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں ایک عرصے سے کام کرتے ہوئے علاقے میں بہت کچھ سیکھا ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کی ترقی کے خاطر تمام محکموں کے افسران کے ساتھ مل کر مزید بہتر کام کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے ذریعے اہداف تک پہنچنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ زمینی سطح پر حکومت کی ترقی اور فلاح و بہبود کے ثمرات مستحق افراد تک پہنچ سکیں۔بعدازاں ضلع کلکٹر کے ایک سال مکمل ہو نے پر ضلع کمرم بھیم آصف آباد ڈی پی آر او سمپت کمار، پرنٹ میڈیا والیکٹرانک میڈیا کی جانب سے ضلع کلکٹرکمرم بھیم آصف آباد وینکٹیش دھوترے کی شالپوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔