محمد سلیم کی دعوت افطار ، ریاستی وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 25اپریل ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت فلاحی اسکیمات کے معاملہ میں ملک کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے اور کئی ریاستو ں نے تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات کو اختیار کیا ہے ۔ وزیر فینانس آج نمائش میدان پر سابق صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ الحاج محمد سلیم کی ترتیب دی گئی دعوت افطار سے خطاب کیا ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں اقلیتوں کی تعلیمی اور معاشی ترقی کی کئی اسکیمات کا آغاز کیا گیا ۔ انگلش میڈیم ، اقامتی اسکولس کا قیام کے سی آر کا کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست عناصرم ذہب کی بنیاد پر تشدد کو ہوا دیتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کام کریں اور فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دیں ۔ دعوت افطار میں وزیر داخلہ محمد محمود علی ، وزیر اکسائز سرینواس گوڑ ، ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی ، کمشنر پولیس سی وی آنند ، سابق ڈی جی پی ایچ جے دورا ، ارکان اسمبلی ایم گوپال ، ڈی ناگیندر ، سابق صدرنشین اقلیتی کمیشن محمد قمر الدین ، صدرنشین فینانس کارپوریشن امتیاز اسحاق ، اعظم علی خرم ، ارشد علی خان ، محمد شریف الدین ، پروفیسر ایس اے شکور ، اکبر حسین ، وحید احمد اور اقلیتی قائدین نے شرکت کی ۔ نماز باجماعت ادا کی گئی ۔ الحاج محمد سلیم اور فرزندان محمد سلمان اور محمد سمیر نے مہمانوں کو تہنیت پیش کی اور خیرمقدم کیا ۔