چیکس تقسیم تقریب سے چیف منسٹر کے سیاسی سکریٹری ایس سبھاش ریڈی کا خطاب
میدک : چیف منسٹر کے پولٹیکل سکریٹری ایم ایل سی میدک مسٹر ایس سبھاش ریڈی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں مختلف اختراعی نوعیت کے فلاحی پروگرامس اور اسکیمات کے ذریعہ ریاست کے غریب و متوسط عوام کی خدمت انجام دے رہی ہے۔ گزشتہ دو برسوں کے درمیان کوویڈ جیسی جان لیوا بیماری کے پھیلنے پر بھی حکومت اپنی فلاحی اسکیمات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ سبھاش ریڈی اپنے کیمپ آفس واقع کوچن پلی میں مستحقین میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے جاری کردہ چیکس کی تقسیم عمل میں لاتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہاکہ غریب متوسط عوام جو مختلف دواخانوں میں اپنے علاج و معالجہ کے لئے بڑی رقم خرچ کرچکی ہے جنھیں حکومت کی جانب سے امدادی چیکس جاری کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر سبھاش ریڈی نے حلقہ اسمبلی میدک کے تمام منڈلوں سے تعلق رکھنے والے 30 افراد میں 19,80,000 روپئے پر مشتمل چیکس تقسیم کئے۔ اس پروگرام میں سرپنچ کوچن پلی دیوا گوڑا، سابق سرپنچ کرن گوڑ اور دیگر موجود تھے۔
