فلاحی اسکیمات کیلئے حکومت کے پاس فنڈس نہیں

   

Ferty9 Clinic

ٹی آر ایس رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے کے بیان سے سنسنی
حیدرآباد: فلاحی اسکیمات کیلئے فنڈس کی عدم اجرائی سے متعلق ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے بیان نے پارٹی حلقوں میں سنسنی دوڑا دی ۔ جکل کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے نے یہ کہتے ہوئے الجھن پیدا کردی ۔ کمزور معاشی موقف کے نتیجہ میں حکومت بجٹ جاری کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔ منڈل ورکرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے فلاحی اسکیمات پر عمل آوری میں ناکامی کا اعتراف کیا ۔ اگرچہ ان کا بیان حکومت کے لئے الجھن پیدا کرنے کا باعث بنا لیکن رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ عوام کو حقائق سے واقف کرانا چاہتے تھے۔ 2018 ء میں ٹی آر ایس نے دوسری میعاد کیلئے کامیابی حاصل کی لیکن فلاحی اسکیمات کے سلسلہ میں وہ خاطر خواہ اقدامات سے قاصر رہیں۔