کوہیرمیںمنعقدہ پروگرام سے سیدریاض الدین ‘محمدارشدعلی کاخطاب
کوہیر۔26جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرجا پالنا پروگرام کے تحت عمل آوری کرتے ہوئے آج26جنوری 76ویں جشن جمہوریہ کے دن تلنگانہ کے غریب مستحقین کومنظور شدہ صداقتنامہ پروسیڈنگ کاپیاں دی گئیں۔ اس موقع پرکوہیرمنڈل کے موضع راج نلی میںپروگرام کا انعقاد عمل میںآیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے سیدریاض الدین سنگل ونڈو چیئرمین بلال پور سوسائٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ10سال میں بی آرایس حکومت نے غریب عوام کوایک راشن کارڈجاری نہیں کیا۔ بی آرایس نے تلنگانہ کی عوام کوہر محاذ پرپسماندہ بناکررکھ دیاتھا ۔انہوںنے ریاست تلنگانہ میںکانگریس پارٹی حکومت ‘ریونت ریڈی کی قیادت میں ایک سال کے عرصہ میںمختلف محکمہ جات میں50ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کی ہیں۔ حقیقت میںکانگریس پارٹی حکومت عوام اورکسانوں کیلئے کام کرتے ہوئے اندرما راج قائم کررہی ہے ۔ اس موقع پرمحمدارشد علی صدر بلاک کانگریس ‘محمدشوکت علی سابق صدرنشین اور راجیا سابق سرپنچ نے بھی مخاطب کیا ۔ کانگریس پارٹی جو وعدہ کرتی ہے اس کو پورا کرتی ہے ۔ اس موقع پرمحمدشمشیرعلی صدرکانگریس پارٹی کوہیرٹاون ‘محمداشرف علی ‘منیرالدین پٹیل ‘کے پرساد ریڈی ‘عبدالستار سابق سرپنچ ‘محمدمزمل یوتھ کانگریس صدر کوہیرمنڈل ‘ماجد علی انجینئر‘ محمد عبدالمتین مائاریٹی جنرل سکریٹری ضلع سنگاریڈی ‘ ملنا پاٹل ‘ ملک ارجن پاٹل ‘ مدھو‘ کرشنا ‘انیل کمار کے علاوہ منڈل سطح کے تمام سرکاری عہدیدار موجودتھے ۔