لاہور۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی جانب سے یونس خان پرالزام سے متعلق پی سی بی نے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی یونس خان نے کوئی جواب دیا ہے البتہ بورڈ ذرائع نے کہاکہ ناشتے کی میز پر پیش آنے والا واقعہ صرف ایک مذاق تھا جس کی درست عکاسی نہیں کی گئی۔
