فلاڈیلفیاکے اپارٹمنٹس میں آ گ بھڑک اٹھی ،13 افراد ہلاک

   

فلاڈیلفیا : امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں ہائوسنگ اپارٹمنٹس میں آتشزدگی لگنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں، ڈپٹی فائر کمشنر نے بتایا کہ عمارت میں آگ کا پتہ لگانے والے ڈیٹکیٹرز ناکارہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ 35 سال ڈیوٹی نبھا رہے ہیں اور یہ ان کی زندگی کی سب سے خطرناک آگ تھی۔ انہوں نے کہا کہ 8 لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جان بچائی اور عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔سرکاری حکام نے کہا کہ 3 منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر شدید نوعیت کی آگ لگی، جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ، مقامی میئر جم کینی نے اسے شہر کی تاریخ کا نہایت ہی افسوسناک دن قرار دیا ہے۔