مہدی پٹنم میں سینکڑوں افراد کی شرکت، اسرائیلی حملے روکنے کا مطالبہ
حیدرآباد یکم اگست (سیاست نیوز)جماعت اسلامی طلبہ تنظیم ایس آئی اوسے آج غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یگانگت کے طور پر مہدی پٹنم میں مظاہرہ کیا گیا۔ سینکڑوں افراد نے مظاہرہ میں شرکت کرکے غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یگانگت کیا۔ نماز جمعہ کے بعد ایس آئی او قائدین کی قیادت میں ریالی منظم کی گئی جس میں اسرائیلی حملوں اور غزہ میں پابندیوں کی مذمت کی گئی۔ احتجاجیوں نے غزہ میں قحط سالی پر تشویش کا اظہار کیا جس میں کئی بچوں کی اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں حملوں اور بمباری سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم ثابت ہوا ہے۔ احتجاجی پلے کارڈس تھامے تھے اور اسرائیل کی مذمت میں نعرے لگائے۔ احتجاجیوں نے ہندوستان اور دیگر ممالک سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کریں۔ احتجاجیوں نے عوام سے فلسطینی اشیاء کے بائیکاٹ کی اپیل کی اور مرکزسے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی پابندیوں کے خاتمہ کیلئے دباؤ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر دنیا کی خاموشی باعث حیرت ہے۔1