انگلینڈ : پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ فلسطین کے لوگ مضبوط رہیں، اللہ آپ کے ساتھ ہے۔انسٹاگرام اکاوؤنٹ پر ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا کہ فلسطین کے لوگوں کی مشکلات دیکھ کر دکھ ہوا۔ ان کے لئے دعاگو ہوں، امید ہے فلسطینی مسلمانوں کے لئے آسانیاں ہوں گی۔عامر خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ فلسطین کے معصوم بہن بھائیوں کے حالات پر میرا دل غمزدہ ہے۔آپ مضبوط رہیں، اللہ آپ کے ساتھ ہے۔عامر خان کے پیغام کو ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور فلسطین کے لوگوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔