لندن : برطانیہ کے ارکان پارلیمان برطانوی حکومت سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے کہ وہ مشرقی یروشلم میں فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے جبراً بے دخل کرنے سے باز رہے۔دارلعوام اور ہاؤس آف لارڈز کی مختلف جماعتوں کے 80 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ڈومینک راب کو ایک مکتوب میں لکھا ہے کہ اسرائیلی ہم منصب پر یہ واضح کیا جائے کہ اس طرح کی غلطیوں سے برطانیہ ۔اسرائیل تعلقات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔مکتوب کے متن میں مزید لکھا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی آبادی کی جبراً منتقلی چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اسی طرح کسی قبضہ گروپ کو مقبوضہ علاقے کی آبادی کی جگہ میں منتقل کرنا بھی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔مکتوب میں مزید کہا گیا کہ مقبوضہ علاقوں سے سفارتی تعلقات میں کمی اور بین الاقوامی قانون کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں تیار کی جانے والی اسرائیلی مصنوعات پر تجارتی پابندی عائد کرنے سمیت تمام اقدامات پر غور کیا جانا چاہئے تاکہ قبضہ گروپ کی معیشت کو چیلنج کیا جاسکے۔