فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف ظہیرآباد میں آج مذمتی جلسہ عام

   

نیالکل۔ 31 اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد چیئرمین گلوبل ڈیولپرس جناب سید واجد حقانی کے بموجب نوجوانوں محلہ گڑھی کی جانب سے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک مذمتی جلسہ عام یکم نومبر بروز چہارشنبہ بووقت بعد نماز عشاء بمقام نزد ہری مسجد محلہ گڑھی میں منعقد کیا جارہا ہیں جس میں مقررین مہمان خصوصی جناب سید شاہ عزیر الدین قادری، سید افسر پاشاہ قادری صدر اہلسنت الجماعت، مولانا محمد عتیق احمد قاسمی، محمد ناظم الدین غوری امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، شیخ معصوم عالم امام مسجد زہرہ، مفتی خلیل الرحمن قاسمی، محمد قیصر غوری خطاب کریں گے۔ ظہیرآباد کے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کرکے مذمتی جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔