فلسطینیوں پر گولی چلانے کے حکم سے متعلق رپورٹ کی تردید :نتن یاہو

   

تل ابیب، 28 جون (یواین آئی) اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامن نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے بائیں بازو کے اسرائیلی روزنامہ ہاریٹز کی اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں کو غزہ کے اندر امدادی مقامات پر فلسطینیوں پر گولی چلانے کا حکم دیا گیا تھا۔ انہوں نے رپورٹ کے نتائج کو “فوج کو بدنام کرنے کیلئے تیار کردہ بدنیتی پر مبنی جھوٹ” قرار دیا۔