اسلام آباد: فلسطینی اپنی سرزمین پر ہزاروں سالوں سے رہ رہے ہیں مگر آج تک اپنی شناخت کے لئے لڑرہے ہیں اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کے سفیر احمد جواد ربی نے آج (اتوار) کو فلسطینیوں سے یوم یکجہتی کے موقع پرکہا کہ فلسطینیوں نے اپنی شناخت اور اپنی ثقافت کی پہچان کے لئے لاکھوں افراد نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہیں،تاہم اس دیرینہ مسلے میں اقوام متحدہ کی قراردادیں واضع ہیں اور عالمی ادارے نے اس فلسطین اور فلسطینیوں کی شناخت کی مکمل گارنٹی دی ہے۔ اقوام متحدہ نے 1977 میں فلسطینی عوام کی شناخت اور ان کی ریاست کی ناقابل تردید تصدیق کی ہے اور اس سلسلے میں کئی قراردادیں بھی پاس کی ہیں، فلسطینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں منائے جانے والے اظہار یکجہتی کا دن اس بات کا اعادہ کیاجاتا ہیکہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت اور اپنی شناخت کی سلامتی کے لئے بین الاقوامی طور پر انصاف چاہئے نہ صرف یہ بلکہ خطے میں بھی امن و سلامتی چاہئے۔