فلسطینیوں کا آزاد ریاست کے قیام کا حق’ناقابل تصرف‘ :شہزادہ فرحان

   

ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں مذاکراتی سیشن کے دوران فلسطین کی صورتحال کے جامع حل کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہاکہ ہمیں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک قابل اعتبار اور ناقابل واپسی راستے کی ضرورت ہے۔ایک اور سیاق و سباق میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ توقع ہیکہ مستقبل قریب میں” مملکت اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ معاہدوں کا نتیجہ سامنے آجائے گا۔ انہوں نے یہ بات دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی معاہدے کے حوالے سے بات چیت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر کام پہلے ہی ہو چکا ہے۔ ہمارے پاس اس بات کا وسیع خاکہ موجود ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطینی محاذ پر کیا ہونا چاہیے۔ عرب۔ یورپی اجلاس کے دوران بن فرحان نے خبردار کیا کہ قحط غزہ میں فلسطینیوں کے لیے ایک “حقیقت” بن چکا ہے اور رفح پر کسی بھی ممکنہ اسرائیلی حملے سے انسانی تباہی ہو گی۔