فلسطینیوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر کو زخمی بیٹی کو دیکھنے پر صدمہ

   

غزہ سٹی : غزہ کے اسپتال میں علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر اسرائیلی بمباری میں زخمی اپنی ہی بیٹی کو اسپتال کے اسٹریچر پر دیکھ پر بے ہوش ہوگئی۔ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر سوشل میڈیا پر آئے روز دل خراش ویڈیوز سامنے آرہی ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔یہ ویڈیو غزہ کی خاتون ڈاکٹر غدہ ابو ایدہ کی ہے جو جنگی حالات میں بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے اسپتال میں موجود ہیں لیکن غدہ کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کی اپنی بیٹی بھی اسرائیل کی بربریت کا شکار ہوگئی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹریچر پر ایک زخمی بچی کو ایمرجنسی میں لایا جارہا ہے اس دوران اسپتال میں موجود خاتون ڈاکٹر بچی کو دیکھ کر زار و قطار رونے لگتی ہیں اور پھر بے ہوش ہوجاتی ہیں۔