فلسطینیوں کا قتل عام، سلامتی کونسل کے ہنگامہ خیز اجلاس میں عالمی برادری اسرائیل پر برہم

,

   

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامہ خیز اجلاس میں فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام پر دنیا کے ممالک اسرائیل پر چیخ اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سہ ماہی جائزہ اجلاس میں عالمی برادری نے اسرائیل پر برہمی کا اظہار کیا، فلسطینی سفارتکار نے کہا اسرائیل کا اقدام ناقابل معافی ہے، فلسطین میں کوئی محفوظ نہیں، سلامتی کونسل کی یکجہتی کہاں ہے؟ معصوم بچوں، عورتوں کے قتل کاغصہ کہاں ہے؟ عرب اور مسلم ملک اسرائیل سے تعلقات ختم کر دیں سکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ اسرائیل نےغزہ میں عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزیاں کی ہیں، فوری جنگ بندی کی جائے۔ مسلح تصادم کا کوئی بھی فریق عالمی قانون سےبالاتر نہیں۔ گوٹریس کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام چھپن سال سےگھٹن کا شکار ہیں، فلسطینیوں نے اپنی سرزمین کو اسرائیلی قبضے میں جاتے دیکھا ہے، فلسطین کی معیشت کوتباہ کیا گیا، معصوم لوگوں کوبےگھر کیا گیا، فلسطینیوں کو حماس کے حملے کی اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔