فلسطینیوں کو اسرائیلی جیلوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خوف

   

یروشلم 26 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطینیوں کو خوف ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید افراد میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور رہائی کے بعد ایسے مریض مزید افراد میں وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔فلسطینی پرزنرز کلب کے مطابق اسرائیل میں کورونا کے بعد درجنوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تاہم رہا ان کی صحت سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔