ریاض ۔19 مئی(ایس پی اے )۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے پیر کے روز 1,000 فلسطینی عازمین حج کی میزبانی کا شاہی فرمان جاری کیا ہے، جیسا کہ سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا۔ بیان کے مطابق شاہ سلمان نے یہ حکم جاری کیا کہ اس سال 1,000 مرد و خواتین فلسطینی عازمین حج کی میزبانی کی جائے، جو اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعہ کے دوران شہید یا زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہوں۔ یہ اقدام خادم الحرمین الشریفین کے مہمانوں کے لیے حج و عمرہ پروگرام کا حصہ ہے، جس کی نگرانی وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کر رہی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد فوری طور پر ایک جامع منصوبے پرکام شروع کردیاگیا ہے تاکہ فلسطینی عازمین حج کی ادائیگی کو آسان اور موثر بنایا جا سکے۔