فلسطینیوں کو مکمل برہنہ کرنا جنگی جرم کی انتہا : ہیومن رائٹس واچ

   

لندن: انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیلی فوج پر زیر حراست فلسطینیوں کے ساتھ ایسے ناروا سلوک کا الزام عائد کیا ہے جو جنگی جرم تک پہنچتا ہے۔ گزشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج زیر حراست فلسطینیوں کی جن میں بچے بھی ہیں شرمناک تصاویر اور ویڈیوز جاری کررہی ہے۔ یہ ایک غیر انسانی معاملہ اور ان افراد کی عزتِ نفس پر حملہ ہے۔ بہت سی مرتبہ ایسا ہوا کہ زیر حراست افراد کو مکمل طور پر بے لباس کر کے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنالی گئیں اور پھر اسرائیلی فوجیوں، میڈیا یا سرگرم کارکنان نے انھیں جاری کر دیا۔تنظیم کے مطابق جبری طور پر برہنہ کرنا پھر جنسی چھاپ والی تصاویر بنانا اور انھیں سوشل میڈیا میں جاری کر دینا یہ جنسی تشدد کی ایک صورت اور جنگی جرم بھی ہے۔