فلسطینیوں کی اموات کی تحقیقات کیلئے اسرائیل کا وعدہ

   

Ferty9 Clinic

غزہ ،16نومبر(سیاست ڈاٹ کام) اسلامی جہاد کو نشانہ بنانے والے حملوں میں شہریوں کی غیر متوقع ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے کا اسرائیلی فوج نے وعدہ کیا ہے ۔ عالمی اخبارات میں میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبررساں ایجنسی ا ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے تازہ حملوں کے نتیجے میں 34 فلسطینی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا تھا جو عموماً کمزور ہوتا ہے ۔ خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق باضابطہ معاہدہ ہونے کے بعد یہودی ریاست کے ساحلی علاقے میں بھی راکٹ داغے گئے ۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیل نے اسلامی جہاد کے خلاف جوابی حملے کئے تھے جو غزہ کی محصور پٹی پر حکمرانی کرنے والی جماعت حماس کے بعد دوسرا بڑا عسکری گروہ ہے ۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دیرٔہ البلاہ میں کئے گئے فضائی حملہ میں رسمی ابو ملحوس ان کی 2 بیویاں اور 5 بچے ہلاک ہوئے تھے ۔ جمعرات کو شروع ہونے والی جنگ بندی سے کچھ گھنٹوں قبل اسرائیل نے رسمی ابو ملحوس کے گھر کو نشانہ بنایا جنہیں اسلامی جہاد کا کمانڈر قرار دیا گیا۔دوسری جانب اسلامی جہاد کا کہنا تھا کہ ابو ملحوس اسلامی جہاد سے منسلک شخص کے طور پر معروف تھے لیکن وہ تنظیم کے کمانڈر نہیں تھے ۔