فلسطینیوں کی حامی آوازوں کو خاموش کیاجارہاہے:ہیومن رائٹس واچ

   

نیویارک : انسانی حقوق کے علمبردار گروپ ہیومن رائٹس واچ یعنی ایچ آر ڈبلیو نے جمعرات کے روز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا پر الزام لگایا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر ایسے مواد کو محدود کر دیا جاتا ہے جس میں فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کیا گیا ہو۔ گروپ نے اسرائیل حماس جنگ کے آغاز کے بعد سے آن لائن منظم سنسرشپ کی مذمت کی ہے۔ نیویارک میں قائم تنظیم نے جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ میٹا کی پالیسیاں اور طرز عمل انسٹاگرام اور فیس بک پر فلسطینی انسانی حقوق کی حمایت میں اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کر رہی ہیں۔ ایچ آر ڈبلیو کی ٹیکنالوجی اور انسانی حقوق ڈویڑن کی قائم مقام اسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈیبرا براؤن نے کہا کہ میٹا کی طرف سے فلسطین کی حمایت میں مواد کی سنسر شپ ایک ایسے وقت پر توہین کا باعث ہے جب پہلے ہی ناقابل بیان مظالم اور جبر سے فلسطینیوں کے اظہار کو دبایا جا رہا ہے۔