لندن : غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف بڑے مظاہروں کے بعد لندن میں پولیس افسران کو اسکولوں سے انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق اس پیشرفت کے بعد یہ خدشات جنم لینے لگے ہیں کہ یہ اقدام اقلیتی برادریوں کے خلاف مزید امتیازی سلوک کا باعث بنے گا۔ ہیڈ ٹیچرز کو ارسال خط کے مطابق لندن پولیس افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اسکولوں پر اپنے گشت میں اضافہ کریں اور کمیونٹی ٹینشن کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اسکول کے عملے کے ساتھ رابطہ رکھیں۔