فلسطینیوں کی حمایت میں گوگل کی ملازمہ احتجاجاً مستعفی

   

واشنگٹن: گلوگل سرچ انجن اور اسرائیلی فورسز کے مابین فلسطینیوں کی آواز دبانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور نگرانی سے متعلق ایک ارب ڈالر کے معاہدے کے بعد گلوگل سرچ انجن کی ملازمہ نے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گلوگل سرچ انجن کی مارکیٹنگ منیجر ائیریل کورین رواں ہفتے کمپنی کو خیر باد کہہ دیں گی اور اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سرویلنس معاہدے پر آواز اٹھائی تو گوگل انتظامیہ نے مجھے خاموش کرنے کے لیے میری ذمہ داریاں ہی بدل ڈالی۔