فلسطینیوں کی خاطر سڑکوں پر رہیں: مادورو

   

کراکاس : وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ غزّہ پر جاری اسرائیلی حملوں کو روکا جائے۔”مادورو کے ساتھ بات چیت” نامی پروگرام میں ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ “ہم، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے کی حمایت کرتے ہیں”۔غزّہ پر اسرائیلی حملوں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر مادورو نے کہا ہے کہ “میں پوری دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں، سڑکوں پر رہیں کیونکہ فلسطینیوں کے حقِ حیات ، حقِ وطن، حقِ آزادی اور فلسطینی حکومت کی خاطر ہمیں یہ جنگ جیتنا ہو گی۔