فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ،بائیڈن کا تقریر کرنا مشکل ہوگیا

   

نیویارک : فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کے حق میں آواز بلند کرنیوالوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کیلئے تقریر کرنا مشکل کردیا۔صدر بائیڈن انتخابی مہم کے سلسلہ میں ورجینیا میں تقریر کررہے تھے، اس دوران فلسطینیوں کے حامی بار بار کھڑے ہوتے رہے اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا کر بائیڈن کی تقریر میں خلل ڈالتے رہے۔فلسطین کا پرچم تھامے ان افراد کا مطالبہ تھا کہ اسرائیلی مظالم روکے جائیں اور فوری جنگ بندی کرائی جائے۔جو بائیڈن کی تقریر کیدوران خلل ڈالنے والے ان افراد کو روک کر باہر نکالا جاتا رہا تاہم ایک کے بعد دوسرا شخص کھڑا ہوتا رہا۔بائیڈن کے حامی بھی اس موقع پر صدر کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔