فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی تفتیش میںعدم تعاون کا اسرائیل کا اعلان

,

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت فلسطینی علاقوں میں ہونے والے ممکنہ جنگی جرائم سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کرے گی۔ نتن یاہو کے دفتر سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دی ہیگ میں واقع اس عالمی عدالت کو اسرائیل کیخلاف، ’’تحقیقات شروع کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔‘‘ بتایا گیا ہیکہ اسرائیلی حکومت اس سلسلے میں آئی سی سی کو ایک با ضابطہ خط لکھ کر اپنے اعتراضات سے آگاہ کریگی۔