مقبوضہ بیت المقدس /10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطینی اتھارٹی نے آیندہ ہفتے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں امریکا کی میزبانی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔ حکومت کا موقف ہے کہ کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ فلسطین کے نام پر بات چیت کے لیے کانفرنس بلائے۔ واضح رہے کہ 13 اور 14 فروری کو ہونے والی کانفرنس کے پولینڈ اور امریکا مشترکہ میزبان ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی نے مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کوامریکی سازش قرار دیتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق کانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جیراڈ کشنر فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن کے امکانات پر گفتگو کریں گے، جب کہ کانفرنس میں 79 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔