فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کے قریب اسرائیلی کارروائی

   

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہرراملہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کے اطراف میں دھاوے بول کر فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے ارسال کالونی پر دھاوا بول کر فلسطینیوں کے گھروں پر صوتی بموں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ اس موقع پر قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کو محفوظ مقام سمجھاجاتا ہے۔ وہاں ایوان صدر، کابینہ ہاؤس اور مختلف ممالک کے سفارت خانے واقع ہیں۔