فلسطینی تحریک کے69 حامیوں کو سعودی عرب میں سزائیں

   

ریاض: سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ظالمانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے زیر حراست اردنی اور فلسطینی شہریوں کے خلاف مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ظالمانہ قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ ان پر فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ریاض کی ایک فوج داری عدالت نے گذشتہ روز 69 فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کو عدالت میں پیش کیا گیا اور انہیں تین سال سے 22سال تک قید کی سزائیں سنائیں۔سزائیں پانے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے 80 سالہ بزرگ رہنما ڈاکٹر محمد الخضری بھی شامل ہیں جنہیں فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی پاداش میں 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔