فلسطینی تنظیم کیلئے فنڈز جمع کرنے کا الزام ،ہسپانوی خاتون کو سزا

   

تل ابیب : اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے ہسپانوی خاتون خوانا ریشماوی کو مجرم قرار دیتے ہوئے اسے ’’پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین‘‘ کو مالی اعانت فراہم کرنے کے جرم میں 13 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ تنظیم اسرائیلیوں پر ماضی میں حملوں میں قصور وار قرار دی جا چکی ہے۔چہارشنبہ 17 نومبر کو عدالت نے اعلان کیا کہ تریسٹھ سالہ ریشماوی نے “پاپولر فرنٹ کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں اپنے کردار کا اعتراف کیا ہے لیکن اس نے اپنے وکیل کے ذریعے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔عدالت نے گذشتہ ہفتے طے پانے والے درخواست کے معاہدے کے فریم ورک کو برقرار رکھا ہے جس میں ریشماوی کو 16,000 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ ریشماوی کے وکیل ایویگڈور فیلڈمین نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ وہ اپنی مؤکلہ کو دو ہفتوں کے اندر رہا کرا سکتے ہیں بہ شرطیکہ پیرول کمیٹی ان کی ایک تہائی سزا کم کرنے اور ان کی رہائی کے لیے تیار ہو۔انھوں نے وضاحت کی وہ اپریل سے حراست میں ہے اور اگر پیرول کمیٹی اس کی سزا میں ایک تہائی کمی کر دے تو اسے دو ہفتوں کے اندر رہا کیا جا سکتا ہے۔