فلسطینی حامی خاتون پر تشدد کرنے والےپولیس اہلکار کی عدالت میں طلبی

   

کینبرا، 23ستمبر (یو این آئی) آسٹریلیا میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والی خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو عدالت نے طلب کرلیا۔پولیس اہلکار پر سڈنی میں فلسطینی حامی مظاہرے میں شریک ایک خاتون پر مبینہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرینز پارٹی کی سابق امیدوار ہینا تھامس نے الزام عائد کیا تھا کہ جون میں بیلمور میں ہونے والے احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر نے ان کے چہرے پر مُکے مار ے تھے ۔ مقامی پولیس حکام کے مطابق 33 سالہ سینئر کانسٹیبل کی ملازمت کے حوالے سے جائزہ لیا جارہا تھا اور مذکورہ معاملے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی تھیں۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب اس 33 سالہ پولیس کانسٹیبل کو اگلے ماہ عدالت نے طلب کرلیا ہے ۔