راملہ ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی دوشیزہ اسراء غریب کی موت چھت سے گرنے سے نہیں بلکہ گھریلو تشدد سے ہوئی تھی اور انھیں عزت نفس کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔فلسطینی اٹارنی جنرل اکرم الخطیب نے مغربی کنارے کے شہر راملہ میں ایک نیوزکانفرنس میں 21 سالہ اسراء غریب کی غیر فطری موت کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ انھیں زدوکوب کیا گیا تھا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے ان کے نظام تنفس نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔