نئی دہلی: فلسطین کے ناظم الامور عابد الرازگ ابو جزر نے آج کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ابو جزر نے پرینکا گاندھی کو وائناد لوک سبھا ضمنی انتخاب میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور فلسطین کی آزادی کے لیے حمایت حاصل ہونے کا یقین ظاہر کیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابو جزر نے اپنے بیان میں کہاکہ ‘‘میں نے پرینکا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور وائناد ضمنی انتخاب میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ پرینکا گاندھی نے فلسطینی عوام کی آزادی اور اس کی خودمختاری کے حق کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔’’ابو جزر نے بتایا کہ پرینکا گاندھی نے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ذکر کیا کہ انہوں نے فلسطینی رہنما یاسر عرفات سے کئی بار ملاقات کی تھی۔ پرینکا نے بتایا کہ یاسر عرفات اکثر ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی یا راجیو گاندھی سے ملنے آیا کرتے تھے۔