تل ابیب : ا سرائیل کی فوج نے ایک متحرک فلسطینی سماجی کارکن کو پیر کے روز گرفتار کر لیا ہے جو 22 سالہ سماجی کارکن احد تمیمی ہیں۔ جنہیں مغربی کنارے سے اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا ہے۔احد تمیمی کے بارے میں جاری کردہ بیان میں فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ انہیں تشدد پر ابھارنے کی سرگرمیوں کی بنیاد پر مقامی آبادی نبی صالح سے حراست میں لیا گیا ہے۔ نبی صالح نام کی آبادی رملہ کے نزدیک ہے۔بیان کے مطابق احد تمیمی کو گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کے لیے متعلق سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔تمیمی 14 برس کی عمر میں اس وقت شہرت پانے لگی تھیں جب ان کی ایک اسرائیلی فوجی کو اپنے دانتوں سے کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔ تمیمی نے یہ کوشش اپنے چھوٹے بھائی کو فوجی حراست اور تشدد سے بچانے کے لیے کی تھی۔تب سے تمیمی فلسطینی عوام میں ایک نہ بھولنے والی اہم شخصیت بن چکی ہیں۔ فلسطین کاز کے لیے بنائے گئے پوسٹر فلسطینیوں نے ایک مزاحمتی علامت کے طور پر اسرائیل کی فلسطین کو تقسیم کرنے والی دیوار پر بنا رکھے ہیں۔یہ پوسٹر زیادہ تر یروشلم اور بیت الحم کے علاقے اسرائیلی علیحدگی کی دیوار پر بنائے گئے ہیں۔ احد تمیمی فلسطینیوں میں ایک ‘آیکون’ کا درجہ پا چکی ہیں۔