فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 21 سال بعد رہا

   

وباس:قابض اسرائیلی حکام نے قیدی عارف بشارات کو 21 سال قید کے بعد رہا کردیا۔ رہائی کے بعد اس کے اہل خانہ اور چاہنے والوں نے ان کا استقبال کیا۔شمالی مغربی کنارے کے شہر طمون سے تعلق رکھنے والے بشارات کو 17 سال کی عمر میں گرفتار کیا گیا اور اس سے سخت اور طویل پوچھ گچھ کی گئی۔اس پر حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈزسے تعلق کے الزام میں مقدمہ چلا کر اکیس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اس نے قابض ریاست کی جیلوں میں ہائی سکول کا ڈپلومہ حاصل کیا اور وہ سماجیات میں اپنی بیچلر کی تعلیم مکمل کرنے والا ہے۔ قید میں رہتے ہوئے اس نے اپنے والد اور بہن کو کھو دیا۔ قابض ریاست نے اسے ان کو الوداع کہنے سے محروم کردیا۔