فلسطینی شہری کی ہلاکت

   

یروشلم : اسرائیلی فوج کے مطابق ایک نہتے فلسطینی شہری کو مغربی کنارہ میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا جس نے ایک مکان میں زبردستی داخل ہوکر ایک گارڈ سے لڑائی شروع کردی تھی۔ اسرائیلی فوج نے اس واقعہ کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا لیکن فوج کے ایک ترجمان کا یہ کہنا ہیکہ فلسطینی شہری کو دہشت گرد کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ متوفی کی کار کی تلاشی لینے کے بعد وہاں سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا۔