غزہ : فلسطینی صدر محمود عباس پیر کو تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچے ۔یہ اطلاع فلسطینی میڈیا نے منگل کو دی۔خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایف اے نے بتایا کہ مسٹر عباس کا ہوائی اڈے پر کئی ترک اور عرب حکام نے استقبال کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دورے کے دوران فلسطینی صدر اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے ساتھ ساتھ دیگر اعلیٰ ترک حکام سے بھی ملاقات کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30320 تک پہنچ گئی ہے ۔