انقرہ، 3 فروری (یو این آئی) فلسطینی صدر محمود عباس نے پہلی مرتبہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی پارلیمنٹ فلسطین نیشنل کونسل (پی این سی) کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے جن کا انعقاد یکم نومبر کو کیا جائے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ کونسل کے ارکان کا انتخاب براہ راست پاپولر ووٹ کے ذریعے ہوگا جبکہ ماضی میں ان کا انتخاب یا تقرری تحریک کے اندر سے کی جاتی تھی۔ رپورٹس کے مطابق محمود عباس کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ‘جہاں بھی ممکن ہو سکا فلسطین کے اندر اور باہر دونوں مقامات پر انتخابات منعقد کیے جائیں گے تاکہ کہیں بھی مقیم فلسطینی عوام کی ممکنہ شرکت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ پی این سی کی پارلیمان پی ایل او نے طویل عرصے تک جلاوطنی میں دوسرے ممالک سے کام کیا ہے۔
اسرائیل نے پیدل آمد و رفت کے لیے 2 سال بعد رفح کراسنگ کھول دی رپورٹ کے مطابق اس پر محمود عباس کی سیاسی تحریک ‘فتح’ غلبہ رکھتی ہے ، جس کی بنیاد فلسطین کے تاریخی قائد یاسر عرفات نے رکھی تھی جو 2004 میں فانی دنیا سے کوچ کر گئے تھے ۔ تحریکیں حماس اور فلسطین اسلامک جہاد پی ایل او کی رکن نہیں ہیں اور کونسل کے اندر نمائندگی نہیں رکھتیں۔