فلسطینی صدر محمود عباس کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

   

یروشلم :مغربی کنارہ میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں افراد نے فلسطینی صدر محمود عباس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین محمود عباس کے مستعفی ہونے کے لیے نعرے بلند کر رہے تھے۔ رملہ میں اِن مظاہروں کا آغاز فلسطینی حکومت کے معروف ناقد نثار بنات کی ہلاکت کے بعد ہوا ہے۔ تینتالیس سالہ نثار کو ڈیڑھ ہفتہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور وہ پولیس کی تحویل میں ہلاک ہو گئے تھے۔ فلسطینی آزاد کمیشن برائے انسانی حقوق کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ نثار کے سر اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔