فلسطینی صدر کی شاہ عبداللہ اور پوتن سے بات چیت

   

رملہ : فلسطینی صدر محمد عباس نے مشرقی یروشلم میں اسرائیل کے ساتھ بڑھتی کشیدگی پر اردن کے شاہ عبداللہ ثانی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ فون پر علحدہ ملاقات کے دوران بات کی ہے۔ پیر کو عباس نے خطہ کی صورتحال پر شاہ عبداللہ سے بات کی اور اسرائیلی پولیس مظالم سے واقف کرایا۔ پوتن کے ساتھ فون پر بات میں عباس نے باہمی روابط کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بھی بات کی۔