فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی حق تلفیوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کونسل کا اجلاس

   

Ferty9 Clinic

نیویارک :اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل آج فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی ’منظم‘ حق تلفیوں اور حالیہ جنگ میں غزہ کی صورتحال سے متعلق معاملات پر غور کر رہی ہے۔ 47 رکنی کونسل کا یہ اجلاس پاکستان کے بطور اسلامی تعاون تنظیم کے کوارڈینیٹر، کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کئی دہائیوں پر محیط اس تنازعے میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں اور ان کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔ کئی دیگر رہنماؤں کے علاوہ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی بھی اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔