فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری کے خلاف احتجاج، ایک فلسطینی شہید

   

نبلس ۔ فلسطین کے مغربی کنارے میں واقع شمالی گائوں بیتا میں قابض یہودی آبادکاروں کے خلاف احتجاج کے دوران ایک فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی اور اسی دوران فائرنگ کی گئی۔نوجوان کو سر میں گولی لگی تھی جسے نبلس کے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخم کی تاب نہ لاتاہوا چل بسا رپورٹ کے مطابق فلسطین کے علاقہ بیتا میں غیرقانونی یہودی آبادکاری کے خلاف شہری رواں برس مئی سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں جہاں غیرقانونی آبادکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ایک فلسطینی کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ ملی ہے جس کی وجہ نبلس کے جنوبی علاقہ میں مشتعل احتجاج تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ جھڑپ کے دوران سیکڑوں فلسطینی ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے تھے اور اسرائیلی دفاعی فورسز اور اسرائیلی بارڈر پولیس کے اہلکاروں پر سنگباری کر رہے تھے۔