فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی نظر ، پاکستان متفکر

   

اسلام آباد ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج تشویش ظاہر کی کہ اسرائیل مغربی کنارہ کے بڑے حصہ کو ملحق کرلینے کے منصوبہ پر عمل کررہا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی ورچول میٹنگ میں شرکت کی ۔ یہ اجلاس مغربی کنارہ کے علاقوں کو اسرائیل سے خطرہ پر غوروخوض کیلئے منعقد کیا گیا۔ دفترخارجہ نے کہا کہ اسرائیل سے اپیل کی گئی کہ یکطرفہ کارروائی سے گریز کرے ، جو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی میں فلسطینی علاقے کے الحاق کا مؤجب بن سکتی ہے۔ قریشی نے میٹنگ کے دوران کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھایا۔