فلسطینی عوام کو دو ہفتوں میں ویکسین

   

رملہ : فلسطینی عوام کو دو ہفتوں کے اندر کووڈ۔ 19 ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچائی جائے گی۔ سرکاری ترجمان کمال الشاکرا نے کہا کہ فلسطینی وزارت صحت نے عالمی تنظیم صحت (ڈبلیو ایچ او) سے رابطہ قائم کیا ہے تاکہ ویکسین کی وصولی کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزارت صحت نے کئی بین الاقوامی کمپنیوں سے بھی رابطہ قائم کیا ہے۔ جو ویکسین تیار کررہی ہیں۔ فلسطین میں کورونا سے کئی اموات ہوئی ہیں۔